ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جھارکھنڈا لیکشن:مذہب کے نام پرووٹ مانگنے کاسلسلہ جاری،الیکشن کمیشن تماشائی

جھارکھنڈا لیکشن:مذہب کے نام پرووٹ مانگنے کاسلسلہ جاری،الیکشن کمیشن تماشائی

Sat, 14 Dec 2019 23:30:10    S.O. News Service

رانچی / گریڈیہ،14/دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو جھارکھنڈ کے گریڈیہ میں انتخابی اجلاس سے خطاب کیا۔ اس میں یوگی نے جھارکھنڈ کے ہر خاندان سے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیرکے لیے ایک اینٹ اور 11 روپیہ عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور مودی سرکار کے دوسرے دور میں 500 سال پرانا رام مندر تنازعہ ختم ہو گیا۔ سی پی آئی، آر جے ڈی، کانگریس نہیں چاہتے تھے کہ ایودھیا تنازعہ حل ہوجائے۔ وہاں ایک عظیم الشان رام مندر تعمیر ہونا تھا۔ لیکن، اب عظیم الشان رام مندر کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔اس طرح مذہبی بنیادپرالیکشن میں ووٹ مانگنے کاسلسلہ جاری اوراب تورام مندرکے نام پرچندہ تک مانگاجارہاہے،لیکن الیکشن کمیشن پوری طرح تماشائی ہے جس سے اس کی غیرجانب داری پرسوال اٹھ رہے ہیں۔سوال یہ بھی ہے کہ اس طرح کھلم کھلامذہب کے نام پرووٹ کوئی اورمانگتاتوکیاوہ ایساہی خاموش تماشائی ہوتا۔اس کی غیرجانب داری پرمتعددبارسوال اٹھے ہیں،ہریانہ میں ایک مرحلے میں اورجھارکھنڈمیں چھ مرحلے میں الیکشن کااعلان خودمتنازعہ رہاہے۔یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ رام کا کام صرف معاشرے کے تعاون سے کام کرتاہے۔ حکمرانی کے ایک اچھے طریقے کورام راجیہ کہتے ہیں۔ مودی امیت شاہ ملک میں رام راجیہ کے قیام کی طرف گامزن ہیں۔ رام راجیہ کاپیمانہ کسی شخص کا چہرہ اور مذہب نہیں ہوسکتا، لیکن گاؤں کے غریبوں کی صحیح ترقی اس کی مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کومساوات اور سلامتی کا حق ہے، جو پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان میں نہیں ہے۔ کانگریس، سی پی آئی ایم ایل، جے ایم ایم اور آر جے ڈی پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی جماعتیں ملک کو فائدہ نہیں دے سکتی ہیں۔ وہ سب ایک ہی تھیلے میں ہیں۔یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ شہریت ترمیمی بل کی منظوری کے لیے تمام فریقوں نے احتجاج کیا۔پڑوسی ملک میں وہاں کی اقلیتوں پر مظالم ڈھائے گئے۔ انھیں مارا پیٹا اور اپنے ملک سے نکال دیا گیا۔ اس کی جائیداد پر قبضہ کر لیا گیا۔ گھس پیٹھیوں کو ملک بدر کرنے کی بھارت کی پالیسی ہے۔ کانگریس اور سی پی آئی گھس پیٹھیوں کے حق میں کھڑی ہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ جموں وکشمیرمیں آرٹیکل 370 ہمیشہ کے لیے جئے شری رام بن گیا۔


Share: